( بے نقاب نیوزمحمد اشفاق ) پسرور
سیالکوٹ ڈسکہ روڈ پر معمولی تلخ کلامی کے بعد دو گروپوں میں ہونے والا تصادم شدت اختیار کر گیا۔ اطلاعات کے مطابق اور ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پرتشدد جھگڑے کے دوران علاقے میں شدید خوف و حراس پھیل گیا اور روڈ پر ٹریفک بھی مکمل طور پر بلاک ہو گئی۔جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


