کراچی: صحافی اور "عوام راج تحریک” کے بانی اقرار الحسن کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے اقرار الحسن کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کے حوالے کر دیا ہے۔عدالت میں پیش کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم پر سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ملک مخالف مواد شیئر کرنے، غلط معلومات پھیلانے اور عوام کے اندر خوف و ہراس پیدا کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔



