ملتان (رپورٹ: ملک جابر عباس)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس امر پر زور دیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے اور امدادی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

