پشاور (انورزیب خان):
اے این پی کی رہنما ثمر بلور نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے کے ارادے سے نہیں آئے، تاہم خیبرپختونخوا کے وسائل اور قومی دولت کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے والے عناصر کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر معاملے کی جانچ پڑتال ٹھوس ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر کی جائے گی۔ اگر کوئی شخص اس میں ذمہ دار پایا گیا تو اسے نہ صرف عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا بلکہ قانون کے مطابق اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔


