عمرکوٹ (نامہ نگار)
حکومتِ سندھ نے سماجی رہنما اور سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن (ایس ٹی ایل ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنہیا موہن لال کو سندھ کمیشن برائے حیثیتِ خواتین (ایس سی ایس ڈبلیو) کا رکن مقرر کردیا۔
ان کی تقرری کا سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقلیتی برادریوں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ اس تقرری کو خواتین کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور سماجی بہتری کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔


