مودی سرکار کی ناکام اور ناقص پالیسیوں کے باعث بھارتی ریاست منی پور میں حالات روزبروز مزید سنگین شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں، جہاں پُر تشدد واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔بھارتی مؤقر جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور میں کوکی اور ناگا برادریوں کے درمیان تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 بچوں کی ماں اور 22 سالہ خاتون کی ہلاکت کے بعد تشدد کا نیا سلسلہ شروع ہوا، جس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حالیہ جھڑپوں اور مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم از کم 10 گھروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔
منی پور میں کشیدگی برقرار: کوکی اور ناگا برادریوں کے مابین جھڑپوں میں ہلاکتیں 9 ہوگئیں

