خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی کاوش سے "نادرا رجسٹریشن سینٹر چوآ شریف” کا باضابطہ قیام عمل میں آ گیا ہے۔ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے گدی نشین دربار عالیہ چوآ شریف صاحبزادہ حذیفہ فہد، بگھور گروپ کے عمائدین علاقہ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سرگودھا ریجن کاشان احمد کے ہمراہ چوآ شریف میں نادرا آفس کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔اس نادرا آفس کے قیام سے تقریباً 12 دیہات اور 50 ہزار سے زائد آبادی کے افراد کو نادرا سے متعلقہ تمام سروسز ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی، اور یہ آفس اب باقاعدہ طور پر فنکشنل کر دیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں درج ذیل عمائدین اور معززین نے شرکت کی:ملک گل داد خان بگھور: کوآرڈینیٹر بگھور گروپ حلقہ پی پی 83انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور: کوآرڈینیٹر این اے 88میاں امجد منیر اور میاں طاہر منیر: صاحبزادگان پرنس آف دامن مہاڑ الحاج میاں محمد منیرملک حماد حسین بگھور: ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر تحصیل قائدآبادملک شیر امیر اتراء: امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل اتراءایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور: ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر تحصیل نورپورتھلملک سکندر حیات بگھور: سوشل ورکرملک سمیع الحق اعوان: سابق ممبر ضلع کونسل خوشاب (اور دیگر متعدد عمائدین علاقہ)تقریب میں نادرا حکام میں سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن وقاص لنگاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نادرا ذیشان الحق اور زونل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثمینہ اکبر نے بھی خصوصی شرکت کی۔


