کلارکس ول: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے منفرد بیان سے سب کو دنگ کر دیا ہے۔ ریاست ٹینیسی کے شہر کلارکس ول میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تجویز دی ہے کہ بحر الکاہل یا بحر اقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھ دیا جائے۔ یہ بیان امریکی صدر نے ٹینیسی کے شہر کلارکس ول میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران دیا۔امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ:”ہمارے پاس اب ایک خلیج ہے، ہمارے پاس ایک خوبصورت جھیل ہے۔ اب کسی نے کہا کہ آپ کو ایک دریا کی ضرورت ہے… ہمیں ایک دریا چاہیے، ہمیں ایک سمندر بھی چاہیے“۔عالمی سطح پر اس غیر معمولی تجویز کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

