خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ نورپور تھل میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او خوشاب نے عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلی فون کے ذریعے مسائل سے آگاہ کیا گیا اور مقررہ ٹائم فریم کے اندر حل کرنے کی سخت ہدایات صادر کی گئیں۔ ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور عوام بلا جھجک اپنی شکایات لے کر آ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے مابین باہمی روابط کو یقینی بنانے سے جرائم میں نمایاں کمی لائی جا رہی ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی قائد آباد مہر جاوید اقبال اور ایس ایچ او محمد اعجاز دھول بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی پی او خوشاب کی نورپور تھل میں کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات

