-
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطے میں ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کے لیے تعاون اور ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ پیوٹن نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کے تحت تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور ایرانی عوام کی ثابت قدمی کو سراہا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ متعدد محاذوں پر جارحیت کا سامنا کرنے کے باوجود ایران اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سفارتی کوششیں اور مزاحمت دونوں جاری رکھے گا۔
روس کی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کردار کی پیشکش

