Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، ایک کروڑ سے زائد جرمانے عائد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکپتن(رپورٹ:اکرام حسین شاہ )

    پاکپتن شہر میں ٹریفک قوانین کی موثر عملداری اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ ماہ اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

    ڈی ایس پی ٹریفک عبدالمجید بھٹی کے مطابق، گزشتہ ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 32 لاکھ 32 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس دوران قوانین توڑنے والی کل 7 ہزار 354 گاڑیوں کے چالان کیے گئے،

    جبکہ ضابطے کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 240 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔ علاوہ ازیں، قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے خلاف 22 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

    ڈی ایس پی ٹریفک عبدالمجید بھٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کسی بھی مہذب معاشرے اور شہریوں کی اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔

    انہوں نے شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی بنائیں، دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ باندھیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے سے مکمل گریز کریں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ کارروائیاں بغیر کسی امتیاز کے جاری رہیں گی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-03-at-7.30.29-AM.mp4

    Related Posts

    ڈی پی او دیر بالا کا علاقہ جاگام کا دورہ، کرپاٹ اور سیڑھی تنازعہ جنگل کی صورتحال کا جائزہ، امن و امان کے قیام کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری

    برطانیہ میں مستقل رہائش (ILR) کے قوانین میں تاریخی تبدیلیاں: "Earned Settlement” فریم ورک کا اعلان، نئے قواعد کا اطلاق کب سے ہوگا?

    مغربی بنگال: اندرونی چپقلش، بی جے پی ایم ایل اے پر اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کا حملہ، اسپتال داخل

    مقبول خبریں

    ڈی پی او دیر بالا کا علاقہ جاگام کا دورہ، کرپاٹ اور سیڑھی تنازعہ جنگل کی صورتحال کا جائزہ، امن و امان کے قیام کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، ایک کروڑ سے زائد جرمانے عائد

    برطانیہ میں مستقل رہائش (ILR) کے قوانین میں تاریخی تبدیلیاں: "Earned Settlement” فریم ورک کا اعلان، نئے قواعد کا اطلاق کب سے ہوگا?

    مغربی بنگال: اندرونی چپقلش، بی جے پی ایم ایل اے پر اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کا حملہ، اسپتال داخل

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو،نیدرلینڈز نے  عمان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.