Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    برطانیہ میں مستقل رہائش (ILR) کے قوانین میں تاریخی تبدیلیاں: "Earned Settlement” فریم ورک کا اعلان، نئے قواعد کا اطلاق کب سے ہوگا?

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن/برمنگھم: ہوم آفس برطانیہ نے ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش یعنی انڈیفینیٹ لیو ٹو ریمین (ILR) کے قوانین میں وسیع تر اور تاریخی تبدیلیوں کا باضابطہ فریم ورک پیش کر دیا ہے۔
    نئے "ارنڈ سیٹلمنٹ” (Earned Settlement) نظام کے تحت برطانیہ میں مستقل رہائش کی مدت کا براہِ راست تعلق تارکینِ وطن کی سالانہ آمدنی، شعبے، قانونی حیثیت اور قومی معیشت میں ان کے تعاون سے ہوگا۔
    ان اصلاحات کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ برطانیہ میں مستقل قیام کا حق خودکار طریقے کے بجائے فرد کی خدمات اور قانون کی پاسداری پر مبنی ہو۔آمدنی اور شعبہ جات کی بنیاد پر ILR کی مدت نئے وضع کردہ فریم ورک کے مطابق مختلف آمدنی کے سلیبز اور پیشہ ورانہ شعبوں کے لیے مستقل رہائش کی مدت درج ذیل ہے:
    3 سالہ فاسٹ ٹریک (£125,000+ سالانہ): وہ افراد جو سالانہ 125,000 پاؤنڈز سے زائد آمدنی کما رہے ہیں اور معیشت میں اہم حصہ ڈال رہے ہیں، وہ صرف 3 سال کے قیام کے بعد ILR کے لیے اہل ہوں گے۔
    5 سالہ (£50,000+ یا اہم عمومی خدمات): سالانہ 50,000 پاؤنڈز سے زائد کمانے والے ورکرز، کے علاوہ ہیلتھ اینڈ کیئر، ایجوکیشن (ڈاکٹرز، نرسز، اساتذہ) اور دیگر منظور شدہ عوام الخدمت شعبوں میں کام کرنے والے افراد 5 سال میں درخواست دے سکیں گے۔
    5 سالہ کیئر ورکرز رعایت (مئی 2025 سے قبل والے): وہ سوشل کیئر ورکرز جو سالانہ £25,000 کماتے ہیں اور مئی 2025 سے قبل اس ویزا روٹ پر منتقل ہوئے تھے، ان کے لیے 5 سالہ مدت ہی برقرار رکھی گئی ہے۔
    10 سالہ معیاری (Standard Route): کم آمدنی والے دیگر عام ورکرز جن کا پہلے 5 سال کا راستہ تھا، ان کے لیے اب مستقل رہائش کی معیاری مدت بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے۔
    20 سے 30 سال کا طویل دورانیہ (غیر قانونی آمد و پناہ گزین): قانونی ذرائع سے پناہ حاصل کرنے والے افراد کے لیے 5 سال کا راستہ موجود رہے گا، تاہم غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے یا ویزا قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ILR کی مدت 20 سال اور بعض صورتوں میں 30 سال تک بڑھ سکتی ہے۔ کام یا تعلیم نہ کرنے والے بلا اجازت مقیم افراد بھی اسی طویل مدت کے زمرے میں آئیں گے۔
    کن افراد کو مستقل رہائش کیلسے نااہل قراردیا جاسکتا ہے?
    برطانوی حکومت کے مطابق درج ذیل شرائط پوری نہ کرنے پر درخواست دہندہ کو مستقل رہائش دینے سے انکار کیا جا سکتا ہے: مجرمانہ ریکارڈ: کسی بھی قسم کا کرمنل ریکارڈ، سزا یا عدالتی عدم تعمیل۔
    یادرہے کیئر ورکرز کی 5 سالہ رعایت صرف مئی 2025 سے قبل اس روٹ پر موجود افراد کے لیے مشروط ہوگی۔
    دسمبر 2026 میں پارلیمانی اور تکنیکی ضوابط کی تکمیل کے بعد نئے قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔
    جبکہ 2027 میں تمام نئے اور طویل المدتی ویزا ہولڈرز پر "ارنڈ سیٹلمنٹ” کے نئے ضوابط مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائیں گے۔

    Related Posts

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، ایک کروڑ سے زائد جرمانے عائد

    مغربی بنگال: اندرونی چپقلش، بی جے پی ایم ایل اے پر اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کا حملہ، اسپتال داخل

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو،نیدرلینڈز نے  عمان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    مقبول خبریں

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، ایک کروڑ سے زائد جرمانے عائد

    برطانیہ میں مستقل رہائش (ILR) کے قوانین میں تاریخی تبدیلیاں: "Earned Settlement” فریم ورک کا اعلان، نئے قواعد کا اطلاق کب سے ہوگا?

    مغربی بنگال: اندرونی چپقلش، بی جے پی ایم ایل اے پر اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کا حملہ، اسپتال داخل

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو،نیدرلینڈز نے  عمان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کی شاندار کامیابی: عالمی اعتراف؛ 1 لاکھ 28 ہزار گھر مکمل، ریکوری میں 97.6 فیصد کے ساتھ نیا ریکارڈ

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.