Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ کی اجازت نہ ملنے سے کانگریس ناراض، کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ’’پیارے ساتھیوں، آج نریندر مودی کی قیادت والی مرکز کی بی جے پی حکومت نے سبھی حدیں پار کر دیں۔ جب عزت مآب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی قیادت میں انڈیا بلاک کے اراکین پارلیمنٹ الیکشن کمیشن سے جوابدہی کا مطالبہ کرنے کے لیے امن کے ساتھ جنتر منتر کی طرف بڑھ رہے تھے، تو انھیں روک دیا گیا اور ان کے ساتھ طاقت کا استعمال کیا گیا۔‘‘ کانگریس لیڈران و کارکنان کے نام یہ پیغام آج کانگریس نے اس وقت جاری کیا، جب انڈیا بلاک کے اراکین پارلیمنٹ کو جنتر منتر پہنچنے سے پہلے دہلی پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے جبراً حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے سبھی سیاسی لیڈران کو اب چھوڑ دیا گیا ہے، لیکن کانگریس نے حکومت کی اس کارروائی کو ’یومِ سیاہ‘ قرار دیا ہے۔حکومت و انتظامیہ کے رویہ سے کانگریس اس قدر ناراض ہے کہ اس نے 8 اکتوبر، یعنی کل ملک گیر سطح پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے کانگریس لیڈران و کارکنان کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ہمارے سینئر لیڈران اور انڈیا بلاک کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بربریت والا سلوک کیا گیا، ان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور انھیں سنگین طور سے زخمی کیا گیا۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور عوام کے منتخب نمائندوں پر یہ حملہ آئین پر حملہ ہے۔ کانگریس آج کے دن کو ہندوستانی جمہوریت کے لیے ’یومِ سیاہ‘ قرار دیتی ہے۔‘‘اس پیغام میں کانگریس نے اپنی سبھی یونٹس سے ایک خاص اپیل بھی کی ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ ’’سبھی ریاستی کانگریس کمیٹیوں، ضلع کانگریس کمیٹیوں اور بلاک کانگریس کمیٹیوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ کل (جمعرات، 8 اکتوبر) کو ریاستی، ضلع و بلاک سطح پر وسیع احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کریں۔‘‘ ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’’کانگریس اس جنگ کو تب تک مستقل جاری رکھے گی، جب تک گیانیش کمار کو ان کے عہدہ سے ہٹا نہیں دیا جاتا اور ہمارے انتخابی نظام کی سالمیت پوری طرح بحال نہیں ہو جاتی۔‘‘

    Related Posts

    ڈی پی او دیر بالا کا علاقہ جاگام کا دورہ، کرپاٹ اور سیڑھی تنازعہ جنگل کی صورتحال کا جائزہ، امن و امان کے قیام کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، ایک کروڑ سے زائد جرمانے عائد

    برطانیہ میں مستقل رہائش (ILR) کے قوانین میں تاریخی تبدیلیاں: "Earned Settlement” فریم ورک کا اعلان، نئے قواعد کا اطلاق کب سے ہوگا?

    مقبول خبریں

    ڈی پی او دیر بالا کا علاقہ جاگام کا دورہ، کرپاٹ اور سیڑھی تنازعہ جنگل کی صورتحال کا جائزہ، امن و امان کے قیام کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، ایک کروڑ سے زائد جرمانے عائد

    برطانیہ میں مستقل رہائش (ILR) کے قوانین میں تاریخی تبدیلیاں: "Earned Settlement” فریم ورک کا اعلان، نئے قواعد کا اطلاق کب سے ہوگا?

    مغربی بنگال: اندرونی چپقلش، بی جے پی ایم ایل اے پر اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کا حملہ، اسپتال داخل

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو،نیدرلینڈز نے  عمان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.