چکوال (مہتاب نصیر اعوان)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چکوال کی زیرِ نگرانی تھانہ ونہار پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ونہار سب انسپکٹر زاہد اقبال نے سب انسپکٹر ضمیر حسین اور پولیس ٹیم کے ہمراہ میانی اڈہ پر قائم جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران داؤ پر لگی 30 ہزار 100 روپے نقد رقم، 37 ہزار 100 روپے مجموعی مالیت کے 02 عدد موبائل فونز اور جوئے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر کے 06 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ونہار پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او چکوال نے بہترین کارروائی پر ریڈنگ ٹیم کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی۔


