پاکپتن(رپورٹ:اکرام حسین شاہ )
اینٹی کرپشن پاکپتن نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر ساہیوال بشارت نبی کی خصوصی ہدایات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ لائیوسٹاک کے افسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر کاشف ہاشمی نے اینٹی کرپشن ٹیم اور مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپا مار کر محکمہ لائیوسٹاک پاکپتن کے ڈپٹی لائیوسٹاک سپروائزر مظہر الحق کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے دھر لیا، جبکہ کارروائی کے دوران نشاندہی شدہ رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن پاکپتن میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور رشوت ستانی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔


