راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر لیفیٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ’پاکستان کی مکہ معاہدے، حرمین شریفین کے تقدس اور سعودی عرب کی سکیورٹی سے متعلق کمٹمنٹ کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔‘
فوج کے ترجمان نے جمعرات کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’جہاں تک مکہ دفاعی معاہدے کا تعلق تو اس سے متعلق فوجی یا عملی کارروائیوں کا انحصار وقت کی ضرورت اور راز داری پر ہوتا ہے۔ یہ ایسی معلومات ہیں جو میڈیا کو نہیں بتائی جا سکتیں۔‘
انہوں نے ’انڈیا اس خطے میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا سپانسر ہے۔ یہ بی ایل ایل سمیت کئی دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اب یہ اپنے جال میں پھنس رہا ہے۔‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ’انڈین فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کیا ہے۔‘
’انڈین فوج نے 30 ستمبر کو جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک اہم دہشت گرد آصف عرف ہاشم موسیٰ فوجی کو ہلاک کیا ہے۔‘
’انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آصف فوج میں حوالدار ہے اور وہ جموں کشمیر میں گزشتہ چار سال سے سرگرم تھا۔ اس آپریشن میں آصف اور اس کے تین اور ساتھی بھی مارے گئے۔‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران انڈین نیوز سائٹس پر شائع ہونے والی خبروں کی سلائیڈز دکھاتے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔
پریس کانفرنس کے دوران حوالدار محمد آصف کو بھی میڈیا کے سامنے لایا گیا جنہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ فوج کے شعبہ ایس ایس جی شعبے سے تین سال قبل ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب اپنے خاندان کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’انڈیا اس خطے میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا سپانسر ہے۔ یہ بی ایل ایل سمیت کئی دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اب یہ اپنے جال میں پھنس رہا ہے۔‘
’انڈیا پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے دہائیوں سے فالس فلیگ آپریشن کر رہا ہے۔ وہ افسانوی کہانیاں بنا کر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔‘
فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسا پڑوسی ملک ہے جو انکاؤنٹر سپشلسٹ ہے اور وہ دہشت گردی کو مسائل کو حل سمجھتا ہے۔‘
بھارت دہشت گردوں کا سب سے بڑا سپانسر، 29 ستمبر کو کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا، ترجمان پاک فوج

