Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شیخوپورہ: حضرت پیر سید وارث شاہؒ کے 228 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتامی مراحل میں داخل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    صوفی نائٹ، کبڈی میچ اور مقابلۂ ہیر خوانی میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    شیخوپورہ:اسامہ طفیل سے

     

    حضرت پیر سید وارث شاہؒ کے 228 ویں سالانہ عرس کے آخری روز کی تقریبات میں عقیدت و احترام کے ساتھ ساتھ پنجاب کی روایتی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں رہے۔ زائرین اور عقیدت مندوں نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور حضرت وارث شاہؒ کے حضور عقیدت کے پھول پیش کیے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/WhatsApp-Video-2026-09-25-at-4.47.55-PM-3.mp4

    تین روزہ عرس کے دوران مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دینے اور چادر پوشی کی روحانی تقریب کے علاوہ والی بال، پنجابی مشاعرہ، رسی کشی اور مقابلۂ ہیر خوانی سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ آخری روز شام کے وقت کبڈی میچ کا انعقاد ہوگا، جبکہ رات کو صوفی نائٹ کے ساتھ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/WhatsApp-Video-2026-09-25-at-4.47.53-PM-3.mp4

    عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے سیکیورٹی، پارکنگ، میڈیکل کیمپس اور دیگر انتظامات کیے گئے، جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی اور نگرانی کے خصوصی اقدامات انجام دیے گئے۔

    حضرت پیر سید وارث شاہؒ کا کلام پنجابی ادب، صوفیانہ فکر، رواداری اور انسانی محبت کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر سال ان کے عرس میں ملک کے مختلف علاقوں سے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ عرس کی اختتامی تقریبات میں زائرین نے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔


    Related Posts

    سیالکوٹ: سابق پولیس آفیسر و معروف زمیندار ذوالفقار احمد باجوہ پراسرار طور پر لاپتا، اغوا کا مقدمہ درج

    سڑکوں پر کیلیں ٹھوکیں، کنٹینرز رکھیں یا گولی چلائیں، لانگ مارچ ہر صورت ہوگا،سہیل آفریدی

    لاہور میں پھولوں کا جادو: پی ایچ اے نے تاریخ کی سب سے بڑی سرمائی مہم کا آغاز کر دیا،

    مقبول خبریں

    غزہ میں دھماکہ: ڈرون گرنے کے بعد معائنہ کرتے ہوئے دو اسرائیلی فوجی ہلاک، تمام جنگی ڈرونز گراؤنڈ

    سڑکوں پر کیلیں ٹھوکیں، کنٹینرز رکھیں یا گولی چلائیں، لانگ مارچ ہر صورت ہوگا،سہیل آفریدی

    لاہور میں پھولوں کا جادو: پی ایچ اے نے تاریخ کی سب سے بڑی سرمائی مہم کا آغاز کر دیا،

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میری پہچان‘ ٹیم کی بڑی کامیابی، ایک ہی روز میں 26 لاوارث افراد اور 5 نعشوں کی شناخت مکمل

    پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

    بلاگ

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.