-
سیالکوٹ: گھر سے نکلنے والے ذوالفقار باجوہ واپس نہ لوٹے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
-
سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو سے):
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقے ندوکے باجوہ کے رہائشی، سابق پولیس آفیسر اور معروف زمیندار ذوالفقار احمد باجوہ ولد احمد دین پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذوالفقار احمد باجوہ گزشتہ روز کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلے تھے لیکن تا حال واپس نہیں لوٹے۔
واقعے کے بعد تھانہ صدر میں ذوالفقار احمد باجوہ کے مبینہ اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، تاہم پولیس ابھی تک مغوی کو بازیاب کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اہلخانہ نے حکام سے مغوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
سیالکوٹ: سابق پولیس آفیسر و معروف زمیندار ذوالفقار احمد باجوہ پراسرار طور پر لاپتا، اغوا کا مقدمہ درج


