Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میری پہچان‘ ٹیم کی بڑی کامیابی، ایک ہی روز میں 26 لاوارث افراد اور 5 نعشوں کی شناخت مکمل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت اور فلاحی اقدامات کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک اور شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
    سیف سٹی کی معروف ’میری پہچان‘ ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایک ہی روز میں نادرا کے جدید بائیومیٹرک سسٹم کی مدد سے 26 ذہنی و جسمانی کمزور افراد اور 5 نامعلوم لاوارث نعشوں کی شناخت کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

    From identity to reunion, every clue can bring a family closer together.

    The PSCA Mera Pyara team visited orphanages, welfare organizations, and relevant centers in Sialkot and Gujranwala to review unidentified cases, conduct interviews, and gather information to help trace… pic.twitter.com/IIW75CV5Tf

    — Punjab Safe Cities Authority (@PSCAsafecities) September 24, 2026


    ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ’میری پہچان‘ ٹیم نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا خصوصی دورہ کیا جہاں وہاں مقیم 51 ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ نادرا کے منسلک جدید نظام کی بدولت ان میں سے 26 افراد کا مکمل شناختی ریکارڈ فوری طور پر حاصل کر لیا گیا، جس سے ان کے خاندانوں تک رسائی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے اسی روز کارروائی کرتے ہوئے 5 نامعلوم لاوارث نعشوں کی بھی بائیومیٹرک شناخت مکمل کی۔
    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی یہ ٹیم صوبہ بھر کے اسپتالوں، مردہ خانوں (ڈید ہاؤسز) اور اولڈ ایج ہومز کے باقاعدگی سے دورے کر رہی ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ’میری پہچان‘ ٹیم 5 ہزار سے زائد لاوارث نعشوں کی بائیومیٹرک شناخت کامیابی سے مکمل کر چکی ہے۔
    اس فلاحی پراجیکٹ کے تحت 4 ہزار سے زائد ذہنی و جسمانی کمزور افراد کو ان کے بچھڑے ہوئے خاندانوں سے دوبارہ ملوایا جا چکا ہے۔
    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی اطلاعات کو بھی اس عمل میں بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ معاشرے کے پسے ہوئے اور لاوارث افراد کو ان کی شناخت اور اپنوں کا پیار واپس دلایا جا سکے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کا یہ انسانیت دوست اقدام عوام میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

    Related Posts

    لاہور میں پھولوں کا جادو: پی ایچ اے نے تاریخ کی سب سے بڑی سرمائی مہم کا آغاز کر دیا،

    فول پروف سیکیورٹی: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری، حساس مقامات اور سفارت خانوں کی نگرانی سخت

    پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

    مقبول خبریں

    لاہور میں پھولوں کا جادو: پی ایچ اے نے تاریخ کی سب سے بڑی سرمائی مہم کا آغاز کر دیا،

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میری پہچان‘ ٹیم کی بڑی کامیابی، ایک ہی روز میں 26 لاوارث افراد اور 5 نعشوں کی شناخت مکمل

    پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

    مسلسل کمی کے بعد سونے کی بڑی چھلانگ ، کتنا مہنگا ہوا؟

    کیلوں کا جال ،اٹک پل پر مزید رکاوٹیں قائم، ٹی چوک کھول دیا گیا

    بلاگ

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.