Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فول پروف سیکیورٹی: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری، حساس مقامات اور سفارت خانوں کی نگرانی سخت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:آئی جی پنجاب نے جمعۃ المبارک کے بابکت موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پولیس افسران کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی اقدامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔
    موجودہ سکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، اہم مارکیٹوں اور چینی سمیت تمام غیر ملکی سفارت خانوں اور ان کے عملے کی سکیورٹی کو انتہائی فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ ملک دشمن عناصر، جن میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے عناصر شامل ہیں، ان پر کڑی نظر رکھنے اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    شہروں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر مشکوک افراد, مشتبہ گاڑیوں اور سامان کی مکمل تلاشی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف جبکہ اہم شاہراہوں پر پولیس کی گشت (پٹرولنگ) میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ دفعہ 144 کی پابندی پر ہر صورت سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو ہرگز معاف نہ کیا جائے۔ اہم مقامات کی مسلسل نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری اور بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

    Related Posts

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میری پہچان‘ ٹیم کی بڑی کامیابی، ایک ہی روز میں 26 لاوارث افراد اور 5 نعشوں کی شناخت مکمل

    پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

    ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیرِ صدارت پیرا کا اہم اجلاس، تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

    مقبول خبریں

    پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’میری پہچان‘ ٹیم کی بڑی کامیابی، ایک ہی روز میں 26 لاوارث افراد اور 5 نعشوں کی شناخت مکمل

    پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

    مسلسل کمی کے بعد سونے کی بڑی چھلانگ ، کتنا مہنگا ہوا؟

    کیلوں کا جال ،اٹک پل پر مزید رکاوٹیں قائم، ٹی چوک کھول دیا گیا

    پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا احتجاج آخری ثابت ہوگا، قوم انہیں رد کر چکی ہے: خواجہ آصف

    بلاگ

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.