Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سندھ میں کتنے صوبے بنیں گے؟ فاروق ستار نے بتادیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں 6 انتظامی یونٹس بنیں گے اور صوبے کے وسائل تمام علاقوں میں برابر تقسیم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔
    نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے پیسوں پر سب کا حق ہے، عمرکوٹ، تھرپارکر، سکھر اور دیگر شہروں کو بھی ترقی دی جائے۔ ان کے مطابق نئے انتظامی یونٹس کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جا سکتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے صاف اور شفاف ریفرنڈم بھی کرایا جاسکتا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ یہ مسئلہ برسوں سے چلا آرہا ہے اور انتظامی یونٹس کے قیام پر عوامی رائے سامنے آنی چاہیے۔

    تم نے ہمارا ایک گورنر لیا ہم 6 انتظامی یونٹ بنا کر6 گورنر لگائیں گے۔۔فاروق ستار نے داڑھی پر ہاتھ گھماتے ہوئے وارننگ دے دی۔۔@MQMPUpdates @FarooqSattarMQM pic.twitter.com/f5XFTrqTYy

    — Exact Press International (@ExactPressIntl) September 24, 2026


    فاروق ستار نے کراچی کے بلدیاتی ملازمین کے ریٹائرمنٹ واجبات کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ 25 ٹاؤنز کے متعدد ملازمین ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والے واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ ان کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں سے کٹنے والی رقم کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی، اس لیے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کا حق ملنا چاہیے۔
    انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو ان کے ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی کے معاملے کو جلد حل کیا جائے اور فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ فاروق ستار کے مطابق اس معاملے میں میئر کراچی سمیت متعلقہ افسران کی ذمہ داری بھی عائد کی گئی ہے۔
    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سرکاری ملازمین صوبائی ہوں یا وفاقی، اداروں پر لازم ہے کہ انہیں ملازمت سے متعلق ان کے جائز حقوق ادا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق سے متعلق ماضی میں بھی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے سامنے آچکے ہیں۔
    فاروق ستار نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے اختیارات سے متعلق بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر میئر کو اختیارات دیے جائیں تو بلدیاتی نظام بہتر انداز میں کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ضروری ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں کو یکساں بنیادوں پر ترقی دینے کی ضرورت ہے اور صوبے کے وسائل کی تقسیم میں تمام علاقوں کو حصہ ملنا چاہیے۔
    فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نئے انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے مؤقف پر قائم ہے اور اس معاملے پر سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

    Related Posts

    PTI لانگ مارچ: حکومت کا فوج تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

    ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد جموں وکشمیر کے صدر منتخب،32 ووٹ حاصل کئے

    میاں چنوں: تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مبینہ امتیازی سلوک، دکانداروں کا ٹی چوک پر احتجاج اور دھرنا

    مقبول خبریں

    PTI لانگ مارچ: حکومت کا فوج تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں کتنے صوبے بنیں گے؟ فاروق ستار نے بتادیا

    ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد جموں وکشمیر کے صدر منتخب،32 ووٹ حاصل کئے

    میاں چنوں: تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مبینہ امتیازی سلوک، دکانداروں کا ٹی چوک پر احتجاج اور دھرنا

    سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.