Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آبنائے ہرمز: سینٹکام کا کارگو جہاز پر حملہ، ایران کا دو آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکراکر تباہ ہونے کا دعویٰ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران :پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ (آئی آر جی سی نیوی) کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی زد میں آ گئے ہیں۔
    پاسدارانِ انقلاب کے دعوے کے مطابق دو آئل ٹینکر، جن میں سے ایک آبنائے ہرمز اور دوسرا اس کے مشرقی علاقے میں موجود تھا، بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی زد میں آ گئے۔
    بی بی سی فارسی کے مطابق یہ بیان ایرانی میڈیا میں آنے والی ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ صوبہ ہرمزگان کے مختلف علاقوں میں دھماکوں سے ملتی جلتی آوازیں سنی گئی ہیں۔
    آئی آر جی سی نیوی کے مطابق دونوں ٹینکروں نے اپنے نیویگیشن اور پوزیشننگ سسٹمز بند کر رکھے تھے اور وہ ان بحری راستوں سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے جنھیں ایران غیر مجاز قرار دیتا ہے۔
    ایرانی فورس نے خبردار کیا ہے کہ ایسے بحری جہاز جو ایران کے مقرر کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مجاز علاقوں میں داخل ہوں گے، بارودی سرنگوں کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔
    بیان میں جہازوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی ہدایات پر انحصار نہ کریں۔
    اس سے قبل ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے اطلاع دی تھی کہ قشم، سیرک، جاسک اور بندر عباس میں دھماکوں جیسی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ ان آوازوں کی وجہ کیا تھی۔
    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ اس نے بحیرۂ عمان میں ہدا نامی ایک کارگو جہاز کو مبینہ طور پر اپنی ہدایات کی خلاف ورزی پر روک دیا تھا۔
    تاہم فی الحال امریکی کارروائی اور آئی آر جی سی کے اس دعوے کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بحیرۂ عمان میں ایک تجارتی جہاز کو ناکارہ بنا نے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کو نشانہ تب بنایا گیا جب اس کے عملے نے متعدد انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔
    سینٹ کام کے مطابق امریکی فوجی طیارے نے کارگو جہاز ایم وی ہُدا کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا، جہاز پر سینٹ کٹس اینڈ نیوس کا پرچم آویزاں تھا۔
    امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی سے پہلے جہاز کے عملے کو ان حصوں سے دور ہونے کی ہدایت دی گئی تھی جنھیں نشانہ بنایا جانا تھا۔
    سینٹ کام کے مطابق یہ جہاز ایک ایرانی بندرگاہ پر رُکنے کے بعد خطے کے پانیوں سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔
    امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔متحدہ عرب امارات کے نیشنل گارڈ کا کہنا ہے کہ انھوں نے بحیرۂ عمان میں ایک کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد 22 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔
    خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل گارڈ نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ بچائے گئے تمام افراد عرب ممالک کے شہری ہیں۔

    Related Posts

    بورڈ کا پیپر ملتوی کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈپٹی کمشنر جہلم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    معاذ صفدر اور صبا معاذ کو بڑی خوشی مل گئی

    بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی دینے کا نیا فارمولا تیار

    مقبول خبریں

    بورڈ کا پیپر ملتوی کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈپٹی کمشنر جہلم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    آبنائے ہرمز: سینٹکام کا کارگو جہاز پر حملہ، ایران کا دو آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکراکر تباہ ہونے کا دعویٰ

    معاذ صفدر اور صبا معاذ کو بڑی خوشی مل گئی

    بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی دینے کا نیا فارمولا تیار

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر

    بلاگ

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.