Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’می ٹو‘ تحریک کے مرکزی کردار ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن کو 15 برس قید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک:ہالی ووڈ کے معروف اور با اثر فلم پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین (Harvey Weinstein) کو 2006 میں مانہٹن میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں سابق ٹی وی پروڈکشن اسسٹنٹ مریم ہیلی (Miriam Haley) کا جنسی استحصال کرنے کے جرم میں بدھ کے روز 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
    عدالت کی کارروائی کے دوران متاثرہ خاتون مریم ہیلی نے پیش ہو کر اپنا بیان (Victim Impact Statement) ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران انہیں کس قدر ہراسانی، تذلیل اور عوامی سطح پر بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہاں تک کہ وائن سٹین، ان کی قانونی ٹیم اور مبینہ طور پر پیسے لے کر پوڈکاسٹ چلانے والوں نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ مریم ہیلی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے ان کی اپنی زندگی ایک طرح کی "عمر قید” بن چکی ہے۔
    مقدمے کی پیروی کرنے والی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی نکول بلومبرگ نے عدالت سے استدعا کی کہ 74 سالہ وائن سٹین کو 20 سال قید اور 5 سال کی نگران مدت کی سزا دی جائے کیونکہ انہوں نے اپنے جرائم پر کبھی پشیمانی کا اظہار نہیں کیا۔
    دوسری جانب، سزا سنانے سے قبل ہاروی وائن سٹین نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں اور مریم ہیلی سے خلوص نیت سے معافی مانگتے ہیں۔ وائن سٹین کے وکلاء نے عدالت میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا موکل بلڈ کسر (Blood Cancer) اور امراضِ قلب جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہے اور طویل قید کاٹنے کے قابل نہیں ہے، لہٰذا انہیں 9 سال کی کم سزا دی جائے۔
    سزا سناتے ہوئے جج کرٹس فاربر (Curtis Farber) نے ریمارکس دیے کہ ہاروی وائن سٹین کو تاریخ میں صرف فلمیں بنانے کے لیے نہیں بلکہ ’می ٹو‘ (Me Too) تحریک کا منفی چہرہ ہونے کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ جج نے کہا کہ وائن سٹین نے فلمی صنعت میں کام کرنے کے خواہشمند ایک ناتجربہ کار فرد کے خوابوں کا استحصال کیا۔ جج کا کہنا تھا کہ، "آپ کے پاس سب کچھ تھا، آپ کی وراثت عظمت کے ساتھ جم سکتی تھی، لیکن آپ نے مریم ہیلی کا استحصال کر کے سب کچھ خود اپنے ہاتھوں سے مٹی میں ملا دیا۔”
    تواضح رہے کہ 2020 میں وائن سٹین کو اسی نوعیت کے ایک مقدمے میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم 2024 میں نیویارک کی اعلیٰ عدالت نے تکنیکی وجوہات اور مقدمے کے ضابطوں کی بنیاد پر اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد 2025 میں دوبارہ مقدمہ چلا جس میں عدالت نے انہیں ایک بار پھر مریم ہیلی کے جنسی استحصال کا مجرم قرار دے دیا۔

    Related Posts

    سائنسدانوں کی اہم پیشرفت: ‘زومبی سیلز’ ختم کرنے والی دوا سے زخموں کا علاج ممکن

    جنگی طیارے کی تیز آواز: ٹرمپ کی گھبراہٹ اور چینی صدر کا بے پرواہ ردعمل سوشل میڈیا پر چھا گیا

    پاکپتن بس حادثہ، 14 افراد زخمی

    مقبول خبریں

    سائنسدانوں کی اہم پیشرفت: ‘زومبی سیلز’ ختم کرنے والی دوا سے زخموں کا علاج ممکن

    جنگی طیارے کی تیز آواز: ٹرمپ کی گھبراہٹ اور چینی صدر کا بے پرواہ ردعمل سوشل میڈیا پر چھا گیا

    پاکپتن بس حادثہ، 14 افراد زخمی

    پیپر بچانے کے چکر میں نظر چلی گئی: لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ، پنجاب پولیس کو ایف آئی آر کا فونٹ سائز بڑا کرنے کا حکم

    ترکیہ کا شمالی عراق میں قائم ‘باشیقہ’ فوجی کیمپ عراقی حکومت کے حوالے کرنے پر اتفاق

    بلاگ

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.