Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھ ڈرونز تباہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جدید اور الرٹ ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت اور انتہائی پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھافغان ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا، جب افغان طالبان رجیم کی جانب سے آٹھ نامعلوم ڈرونز نے پاکستانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، تاہم فضائی سرحدوں کے محافظوں نے خطرے کو فضا میں ہی شناخت کر کے تمام اہداف کو ہدف بنا کر تباہ کر دیا۔
    سیکیورٹی حکام کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ان آٹھ ڈرونز کو دو مختلف حصوں میں بانٹ کر ناکام بنایا گیا۔
    تباہ کیے گئے ڈرونز میں سے چار طورخم بارڈر سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں جبکہ باقی چار ڈرونز کو کوہاٹ سے متصل پہاڑی سلسلے میں نشانہ بنا کر گرایا گیا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے ذریعے عوامی مقامات اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے ائیر ڈیفنس فورسز کی جانب سے فوری رسپانس نے ناکام بنا دیا۔
    عسکری ماہرین اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پار سے ہونے والی یہ دراندازی افغان طالبان حکومت کی جانب سے غیر قانونی عناصر اور دہشت گرد گروہوں کی براہ راست سرپرستی کا ثبوت ہے۔
    اس واقعے سے ایک روز قبل کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار ان کے متعدد اہم دفاعی مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔
    عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاک فضائیہ اپنے وطن کی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مکمل تیار اور الرٹ ہیں۔

    Related Posts

    خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    عدالتی بیلف کا سائل پر بیہمانہ تشدد گرفتار کر لیا

    مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک

    مقبول خبریں

    خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    عدالتی بیلف کا سائل پر بیہمانہ تشدد گرفتار کر لیا

    افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھ ڈرونز تباہ

    اپسما تعلقہ کوٹ غلام محمد کی نئی جنرل باڈی کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم سے اہم شخصیت کا استعفا آگیا

    بلاگ

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.