سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
عدالتی بیلف نے تاریخ پیشی پر آئے ہوئے سائل پر بیہمانہ تشدد کرکے اس کو آدھ مواء کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ فیملی جج راحیلہ خالد کی عدالت میں ایک شہری عمر ولد امجد رہائشی محلہ نور پورہ خادم علی روڈ کے خلاف ایک مقدمہ اس کی بیوی نے دائر کر رکھا تھا جس کا فیصلہ فاضل عدالت سے عمر کے خلاف ہو گیا تھا لیکن عمر کو بیلف نے گرفتار کرنے کوشش کی تو وہ بیلف کو چکمہ دے کر غائب ہو جاتا تھا جبکہ بدھ کے روز عمر سول کورٹ میں اپنے کسی اور مقدمہ میں دوسری عدالت میں پیش ہونے کے لئے آیا تو اس کی سابقہ بیوی نے عدالتی بیلف کو اس کی نشاندہی کی تو بیلف نے اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو عمر نے مزاحمت شروع کر دی تو بیلف محمد اظہر اور اس کے ساتھ دیگر بیلف نے مل کر عمر پر بیہمانہ تشدد کیا اور اس کو آدھ مواء کرنے کے بعد گرفتار کر کے فاضل فیملی جج کی عدالت میں پیش کرکے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بجھوا دیا۔


