شفاقت علی عرف شاکاچوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ سمیت مختلف جرائم کے 37 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا
سیالکوٹ،پسرور سلیم احمد اعوان شیخو ،محمد اشفاق
پولیس حراست میں خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ پسرور میں درجنوں وارداتوں میں پولیس نے خطرناک ملزم شفاقت علی عرف شاکا کو گرفتار کیا تو اس ساتھی اس کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے پہنچ گئے تاہم پولیس اور شفاقت کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے دوران شفاقت اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پتہ چلا ہے کہ شفاقت علی عرف شاکا کا تعلق پسرور کے علاقہ اوسائیکے ڈوگراں سے تھا اور وہ سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ سمیت مختلف جرائم کے 37 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ شفاقت کے ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

