محمد خالد آرائیں کو تعلقہ کوٹ غلام محمد کا صدر جبکہ انصار احمد قائم خانی کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا
میرپورخاص (ڈسٹرکٹ رپورٹر / قیصر راجہ راجپوت)
آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن تعلقہ کوٹ غلام محمد کی نئی جنرل باڈی کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس میڈم نبیلہ جلیل آرائیں کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں اپسما ریجن میرپورخاص کے صدر فیصل خانزئی نے نئی جنرل باڈی کا باقاعدہ اعلان کیا۔
اعلان کے مطابق محمد خالد آرائیں کو تعلقہ کوٹ غلام محمد کا صدر جبکہ انصار احمد قائم خانی کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں دیگر عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا۔نئی جنرل باڈی میں میڈم نبیلہ جلیل آرائیں کو سرپرستِ اعلیٰ، رضا محمد کالرو کو سینئر نائب صدر، میڈم بشریٰ آرائیں کو نائب صدر، محمد طلحہ قائم خانی کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری، محترمہ میڈم جمیلہ کو جوائنٹ سیکریٹری، محمد عمران خاصخیلی کو فنانس سیکریٹری، پریم پورانی کو انفارمیشن سیکریٹری جبکہ شاہ ویز عالم آرائیں کو لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔
اس موقع پر اپسما عہدیداران نے امید ظاہر کی کہ نئی جنرل باڈی نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل، تعلیمی معیار کی بہتری اور اسکول مینجمنٹ کے درمیان باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اجلاس کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔




