Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”اسلام آباد نہیں جائینگے “جماعت اسلامی کا وزیراعظم سے ملاقات تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان :امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی تک اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
    نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملتان میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف احتجاج اور لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
    انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، ہماری شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے حکومت پر دباؤ پڑا، حکومت کو پیٹرول قیمتیں کم کرنے کے لیےمختلف تجاویز دیں، لیکن حکومت نے کہا آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں لیوی کم نہیں کرسکتے، آپ پیٹرول پر لیوی ختم نہیں کرسکتے تو ہم اپنا احتجاج کیسے ختم کرسکتے ہیں، ہمارا ذاتی ایجنڈا نہیں، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر جاری ناجائز ٹیکسز ختم کردیں ہم آج ہی اپنا دھرنا ختم کر دیں گے۔
    ان کا کہنا تھا ہمارے مارچ سے پہلے وزرا سے ملاقاتوں کے تین سے چار دور ہوئے، حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے، ہم لانگ مارچ اور احتجاجی تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا وزیراعظم شہبازشریف نے ہم سے مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ وطن واپس آکر ہم سے ملاقات کریں گے اور پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر بات کریں گے، طویل مشاورت کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم جب پاکستان آئیں گے تو ان سے بات ضرور کریں گے لیکن اپنی تحریک سے دستبردار نہیں ہوں گے، حکومت سے تحریری یقین دہانی لیں گے۔

    Related Posts

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی

    اسسٹنٹ کمشنر پسرور نے صاف ستھراپنجاب  کے تحت دستیاب مشینری کی فزیکل ویری فکیشن کی

    مقبول خبریں

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی

    قبروں کی بے حرمتی میں ملوث زیرِ حراست ملزم ہلاک

     ذوالفقار حمید کی کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہید ایس پی اکبر شنواری کے گھر آمد

    الہ آباد ، ٹریفک حادثہ، دو خواتین جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی

    بلاگ

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.