جیکب آباد:(بیورو چیف )
جیکب آباد سول لائن تھانے کی حدود چنہ محلہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث ایک نوجوان نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت راحیل ابڑو کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی دوا پی لی، جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ جانبر نہ ہوسکا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر سول لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ خودکشی کی حتمی وجہ اور دیگر حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

