Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تیسری بغاوت کی پلاننگ ،والدین بچوں کو بانی پی ٹی آئی کے ناپاک سیاسی عزائم اور بغاوتوں سے دور رکھیں، عظمیٰ بخاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور / ملتان:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کے بعد اب جنوبی پنجاب کے مرکز ملتان میں بھی کینسر کے مریضوں کا بالکل مفت علاج کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لیے کوابلیشن (Coblating) مشین اور کینسر سینٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جو صوبے کی تاریخ میں صحت کے شعبے کا ایک بہت بڑا سنگِ میل ہے۔
    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس نئے سینٹر میں ہر سٹیج کے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہو گا، اور اب مریضوں کو مہنگے علاج کے لیے طویل تاریخیں نہیں دی جائیں گی بلکہ جدید ترین کوابلیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مریض کا علاج صرف 60 منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا ایک ہزار بستروں پر مشتمل نواز شریف کینسر ہسپتال بھی مکمل ہو چکا ہے، جو پی کے ایل آئی (PKLI) کی طرح دنیا بھر میں پاکستان کی ایک شاندار پہچان بنے گا۔
    وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا کسی دوسری صوبائی حکومت سے کوئی مقابلہ یا موازنہ ہی نہیں ہے۔ جو لوگ کارکردگی کے میدان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ صرف ذاتی حملے کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
    عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد وفاق پر چڑھائی کی تیاری کر رہا ہے۔ 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کے گلے کا طوق بن چکی ہیں، اور اب 27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کے پی کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بانی پی ٹی آئی کے ناپاک سیاسی عزائم اور بغاوتوں سے دور رکھیں، کیونکہ بانی کے اپنے بچے لندن میں پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں جبکہ وہ غریب پختونخوا کے بچوں کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہ رہے ہیں۔

    Related Posts

    لاہور کی ہوا میں بہتری: اے کیو آئی 125 پر آ گیا، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، مریم اورنگ زیب

    جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، حتمی راستہ سفارت کاری اور مکالمہ ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں

    پٹرولیم بحران دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ، قیمتیں 1000 روپے لٹر تک جا سکتی ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

    مقبول خبریں

    لاہور کی ہوا میں بہتری: اے کیو آئی 125 پر آ گیا، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، مریم اورنگ زیب

    تیسری بغاوت کی پلاننگ ،والدین بچوں کو بانی پی ٹی آئی کے ناپاک سیاسی عزائم اور بغاوتوں سے دور رکھیں، عظمیٰ بخاری

    جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، حتمی راستہ سفارت کاری اور مکالمہ ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں

    پٹرولیم بحران دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ، قیمتیں 1000 روپے لٹر تک جا سکتی ہیں، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

    خیبر پختونخوا میں ستمبر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن نے افتتاح کر دیا

    بلاگ

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    کوھاٹ پولیس لائن دھماکا: شہید والد کی قبر پر کمسن بچے کا سلوٹ، ہر آنکھ اشبار

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.