Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایلون مسک نے امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
    فوربز 400 کی 2026ء کی فہرست کے مطابق ایلون مسک کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 908 ارب ڈالرز ہے، جس کے بعد وہ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
    فوربز 400 کی 45 ویں سالانہ فہرست کے مطابق امریکا کے 400 امیر ترین افراد کے مجموعی اثاثے ریکارڈ 8 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ سال 6.6 کھرب ڈالرز تھے۔
    ایمازون کے بانی جیف بیزوس 378 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ الفابیٹ کے لیری پیج 278 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔مائیکل ڈیل 263 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور سرگئی برن 256 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔مارک زکربرگ 212 ارب ڈالرز، لیری ایلیسن 204 ارب ڈالرز، جینسن ہوانگ 199 ارب ڈالرز، اسٹیو بالمر 156 ارب ڈالرز اور وارن بفٹ 144 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں۔فوربز کے مطابق اس سال فہرست میں شامل ہونے کے لیے کم از کم 4.4 ارب ڈالرز کے اثاثے درکار تھے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 600 ملین ڈالرز زیادہ ہیں۔ فوربز نے اس اضافے کی وجہ مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز کے شعبوں میں ترقی کے باعث ٹیکنالوجی کے بانیوں کی دولت میں اضافے کو قرار دیا ہے۔
    مصنوعی ذہانت کے انقلاب نے فہرست میں شامل کم عمر ترین ارب پتیوں کی تعداد بھی بڑھا دی ہے۔اس سال 40 سال سے کم عمر 10 ارب پتی فہرست میں شامل ہیں، جبکہ 2025ء میں یہ تعداد صرف 4 تھی، ان میں سے 7 افراد پہلی مرتبہ فہرست کا حصہ بنے ہیں اور سب کی دولت کا تعلق مصنوعی ذہانت کے شعبے سے ہے۔
    اینتھروپک سے تعلق رکھنے والے ڈینیئلا امودی اور ٹام براؤن کے اثاثے 15.5، 15.5 ارب ڈالرز ہیں، اوپن اے آئی کے 37 سالہ گریگ بروک مین 25.5 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ فہرست میں شامل ہونے والے نئے افراد میں سب سے زیادہ دولت مند ہیں۔
    کوگنیشن کے شریک بانی 30 سالہ اسٹیون ہاؤ 5.8 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ فہرست میں شامل سب سے کم عمر شخص ہیں۔ریاست فلوریڈا میں جیف بیزوس سب سے زیادہ دولت رکھنے والے فرد ہیں، ان کے بعد اوریکل کے لیری ایلیسن 204 ارب ڈالرز اور انٹرایکٹیو بروکرز کے چیئرمین تھامس پیٹر ففی 107 ارب ڈالرز کے ساتھ نمایاں ہیں۔میساچوسٹس میں فیڈیلیٹی کی چیف ایگزیکٹیو ابیگیل جانسن 41.6 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ سب سے زیادہ دولت مند ہیں، جبکہ نیو انگلینڈ پیٹریاٹس کے مالک رابرٹ کرافٹ کے اثاثوں کی مالیت 15.2 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے۔

    Related Posts

    "وزیرِ اعلیٰ کبھی چھٹی پر نہیں ہوتی، جہاز کا خرچہ اپنی جیب سے دیا”: مریم نواز کا ناقدین کو کھرا جواب، ملتان کے لیے گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن پرسرکاری طیارے کے استعمال کیلئے کتنی رقم ادا کی؟

    سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ ایمان مزاری،شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو سزائیں معطل کرکے باعزت رہا کرنے کا حکم

    مقبول خبریں

    "وزیرِ اعلیٰ کبھی چھٹی پر نہیں ہوتی، جہاز کا خرچہ اپنی جیب سے دیا”: مریم نواز کا ناقدین کو کھرا جواب، ملتان کے لیے گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

    امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن پرسرکاری طیارے کے استعمال کیلئے کتنی رقم ادا کی؟

    سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ ایمان مزاری،شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو سزائیں معطل کرکے باعزت رہا کرنے کا حکم

    کرپشن پر زیرو ٹالرنس: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی،لاہور پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے

    بلاگ

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.