صوابی (حق نواز خان)
ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کی زیرِ صدارت DPEC اجلاس، پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح
صوابی میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او صوابی وقاص رفیق سمیت متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طارق اللہ نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ستمبر 2026 کی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
پولیو مہم بروز پیر، 21 ستمبر سے 24 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی۔


