جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 11 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔تھائی لینڈ ویمنز: پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ نناپت کونچراؤنکائی 49 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نشرہ سندھو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 92 رنز کا ہدف پاکستان نے 2 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔شوال ذوالفقار: 25 فاطمہ ثناء (کپتان): 21 گل فیروزہ: 16 طوبیٰ حسن: 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں

