خوشاب (رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف)
آستانہ عالیہ مٹھہ ٹوانہ شریف کے رہنما اور ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب صاحبزادہ قاضی محمد عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیارا مذہب اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور اس کی سنہری تعلیمات پر خلوصِ نیت سے عمل کر کے ہی ایک مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔اسلام عبادات کے ساتھ ساتھ معاملات، تجارت، عدل و انصاف، حقوق العباد اور باہمی اخوت جیسے ہر شعبے میں واضح رہنمائی اور مشعلِ راہ فراہم کرتا ہے آج کے دور میں درپیش معاشرتی مسائل کی سب سے بڑی وجہ اسلامی اقدار اور اخلاقی اصولوں سے دوری ہے۔ قرآن و سنت سے تعلق مضبوط کر کے ہی ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہےاسلام امن، محبت، مساوات اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اسلامی اصولوں کو اپنا کر ناانصافی، بدامنی اور بے راہ روی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔


