سرگودھا(رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف )
رکنِ قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے سیف سٹی سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس ایس پی سیف سٹی سرگودھا ریجن عامر مشتاق وڑائچ نے ایم این اے کو سیف سٹی کے جدید طریقہ کار، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کارکردگی، کیمروں کے وسیع نیٹ ورک اور 24 گھنٹے جاری رہنے والی ڈیجیٹل نگرانی کے نظام پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ ایس ایس پی عامر مشتاق وڑائچ نے آگاہ کیا کہ سیف سٹی، ڈسٹرکٹ پولیس اور سی سی ڈی کی مشترکہ اور مثر حکمتِ عملی کی بدولت سرگودھا کے زیرِ نگرانی علاقوں میں کرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ رکنِ قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے سیف سٹی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور ڈیوٹی پر موجود افسران و عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور شہر کو محفوظ بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔


