(خوشاب)رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف
رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء اعوان اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی مشترکہ زیرِ صدارت ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خوشاب اور جوہرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ذریاب ساجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی، ایم او ایف ایم سی جوہرآباد علی مہران، سی ای او میونسپل کمیٹی خوشاب سُندس رابیل اور ملک بلال بھاء سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ: اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی نے بتایا کہ:
-
ڈسپوزل اسٹیشنز و نالے: خوشاب میں شوالہ ڈرین پر کام جاری ہے، جبکہ گرین ٹاؤن، الاعوان ٹاؤن، شبیر کالونی، پرانا غلہ منڈی گراؤنڈ اور ڈسپوزل سمیت دیگر علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کی تعمیر جاری ہے۔
-
سیوریج لائنز: خوشاب اور جوہرآباد کے مختلف علاقوں میں نئی سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی۔
-
تفریحی پارکس: جوہرآباد کے شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے دو نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔
قیادت کی اہم ہدایات: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اعوان اور ڈی سی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایات جاری کیں:
-
ٹائم فریم اور معیار: تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور شوالہ ڈرین کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔
-
مؤثر مانیٹرنگ: منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور عوامی مفاد کے کاموں میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔


