تفصیلات: سانگھڑ(رپورٽ: اشفاق سلهری)
نواب شاہ روڈ پر سندھ بینک کے سامنے ایک اور خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتار ہیوی ٹرالر نے موٹر سائیکل کو بے دردی سے کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں 12 سالہ کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے کی تفصیلات:
-
مقتول: 12 سالہ ایان ولد عمردراز مغل (رہائشی المنصورہ، طالب علم) زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
-
زخمی: 8 سالہ سبحان مغل شدید زخمی ہو گیا، جو سانگھڑ میں بطور مہمان آیا ہوا تھا۔
-
طبی امداد: زخمی بچے کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر نواب شاہ ریفر کر دیا گیا۔
پولیس و انتظامی کارروائی: حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہیوی ٹرالر اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد اسپتال میں شہریوں اور لواحقین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جبکہ علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا ردِعمل: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک امتیاز نے انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسکول کے اوقات کار کے دوران سانگھڑ شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ کمسن طلبہ اور عام شہریوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

