عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

عمرکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور کی ہدایات پر پِٹھورو، کنری اور ویمن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پِٹھورو پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب نور محمد عرف نورو کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر ایک بکری برآمد کرلی، جبکہ کنری پولیس نے دو مفرور ملزمان بہادر کھوکھر اور امیر عرف راجا کو گرفتار کیا۔ ویمن پولیس نے بھی مقدمے میں مطلوب دو مفرور ملزمان موہن کولہی اور ہیمر و کولہی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
جب کہ دوسری جانب
سامارو: اسلحہ کے زور پر 4 بکرے چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
سامارو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر چار بکرے چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خادم حسین خاصخیلی اور طارق آرائیں کے قبضے سے چوری شدہ 4 بکرے، جن کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے ہے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی سفید سوزوکی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔
واردات کا مقدمہ تھانہ سامارو میں درج ہے، جبکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ایس ایس پی عمرکوٹ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔



