حنا ارشد نے سکول کے تعلیمی و انتظامی امور، اساتذہ و طالبات کی حاضری اور صفائی کے نظام کا جائزہ لیا
خانیوال( رپورٹ: اصغر علی ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے گرلز کمیونٹی ماڈل سکول کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکول کے تعلیمی و انتظامی امور، اساتذہ و طالبات کی حاضری اور صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طالبات سے تدریسی سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد کار کو جانچا۔ ڈپٹی کمشنر نے زیرِ تعمیر اضافی کلاس رومز کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے سکول کے انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لانے کا حکم دیا۔
دورے کی اہم ہداہات:
-
جدید تعلیم: اساتذہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں۔
-
شخصیت سازی: بچوں کی ذہنی و فکری نشوونما، خود اعتمادی، مثبت سوچ، قائدانہ صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
-
شجرکاری مہم: "ایک طالب علم، ایک پودا” کے سلوگن کے تحت سکول میں شجرکاری پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی گئی۔

