لاہور:
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار کے ساتھ طے پا گیا ہے، اور آج شام جاتی امرا میں نکاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نکاح کی اس تقریب کو انتہائی نجی رکھا گیا تھا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طور پر جاتی امرا پہنچے۔ اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، کیپٹن (ر) محمد صفدر، حسن نواز اور حسین نواز بھی جاتی امرا میں موجود تھے اور انہوں نے نئے جوڑے کو دعاؤں سے نوازا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ماہ نور صفدر کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اذان جبار کا تعلق معروف کاروباری گھرانے سے ہے اور ان کے والد جبار خالد فلور ملنگ انڈسٹری کے نامور صنعت کار ہیں۔ تقریب میں سیاسی شخصیات اور سرکاری حکام کے بجائے صرف شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا تھا، جہاں تمام مہمانوں نے دلہن اور دولہا کو زندگی کے اس نئے سفر پر مبارکباد دی۔
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی جاتی امرا میں نکاح کی سادہ پروقار تقریب منعقد، دلہا اذان جبار کون ہے؟

