ملتان (ملک جابر عباس سے)
آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے مؤثر استعمال کی ہدایت کی گئی۔ آر پی او نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز اور مؤثر بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔ تھانوں کی سطح پر زیرِ التوا مقدمات کو فوری نمٹانے اور بلاوجہ تاخیر سے گریز کی ہدایت کی گئی۔ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے کر پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف سرچ آپریشنز تیز کرنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی گئی۔ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ آر پی او عثمان اکرم گوندل نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

