Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران آبنائے ہرمز کےباہر ”نوگو زون“ ایریا قائم کرے گا، محسن رضائی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران :ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز کے باہر ایک ’نو گو زون‘ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ تہران کی جانب سے امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی فوجی اور اقتصادی کشیدگی کے دوران تازہ ترین اقدام ہے۔
    محسن رضائی نے اتوار کو ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ زون امریکی بحریہ کی جانب سے قائم کردہ محاصرے کی لائن سے شروع ہوگی اور خلیج کے کچھ حصوں تک پھیلی ہوئی ہوگی۔
    انھوں نے مزید کہا کہ ’نئے زون میں داخل ہونے والے کسی بھی بحری جہاز کو ایران کی ’پابندیوں کی فہرست‘ میں شامل کر دیا جائے گا،‘ تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف تہران کیا اقدامات کرے گا۔
    رضائی نے یہ بھی کہا کہ ’آبنائے ہرمز ’مکمل طور پر بند‘ ہے اور ایرانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔‘
    تاہم یہ بیان امریکی مؤقف سے متصادم ہے، جس کے مطابق اس اہم آبی گزرگاہ سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔
    امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے اتوار کو کہا کہ روزانہ 90 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔ ان کے مطابق متبادل سپلائی راستوں کے ذریعے تیل کی ترسیل بڑھ کر اس سطح کے تقریباً دو تہائی تک پہنچ گئی ہے جو موجودہ کشیدگی شروع ہونے سے پہلے ریکارڈ کی گئی تھی۔
    معمول کے حالات میں دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل اور مائع قدرتی گیس کی سپلائی آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے، اس لیے اس آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی توانائی کی منڈیوں کے لیے اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
    محسن رضائی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے اور اس کے تیل کی برآمدات کو ہدف بنانے والی بحری ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ ایران پر پابندیاں بھی سخت کر دی ہیں۔

    Related Posts

    شراب نہ پینے والے نوجوان بھی فیٹی لیور کا شکار، جانیں وجوہات اور علامات

    کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

    پٹرولیم قیمتیں امریکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اشیائے خورونوش اور روزمرہ اشیاء بھی مہنگی

    مقبول خبریں

    شراب نہ پینے والے نوجوان بھی فیٹی لیور کا شکار، جانیں وجوہات اور علامات

    کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

    پٹرولیم قیمتیں امریکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اشیائے خورونوش اور روزمرہ اشیاء بھی مہنگی

    افغان مہاجرین بڑی تعداد میں مری کے احساس علاقے کینٹ میں غیر قانونی طور پر موجود

    امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، خام تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں

    بلاگ

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.