عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما روبینہ قائم خانی کی پیر کالونی آمد پر شاندار عوامی استقبال کیا گیا۔ ٹاؤن چیئرمین ذوالفقار خاصخیلی کے فرزند اور یوسی چیئرمین وقار خاصخیلی کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر پیر کالونی سامارو کی عوام کی جانب سے بھی سینئر رہنما روبینہ قائم خانی کو اجرک کے تحائف پیش کیے گئے اور پیر کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
ملاقات کے دوران علاقے میں جاری اور زیرِ التوا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ روبینہ قائم خانی نے یقین دہانی کرائی کہ باقی ماندہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کروایا جائے گا، جبکہ سامارو میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے جلد دورہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔


