سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ایک ہی سیٹ پر 35 سال ملازمت کرنے والے سرکاری ملازم کا تبادلہ کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں تعینات آفس سپرنٹنڈنٹ کرپشن کے شہنشاہ ظہیر احمد کو سیالکوٹ سے راولپنڈی تبدیل کر دیا گیا ہے۔واضع رہے کہ ظہیر احمد 35 سال سے اسی ہسپتال میں تعینات تھے اور کروڑوں اربوں روپے کے مالک بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ظہیر احمد کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ میں کرپشن کے دو مقدمات بھی زیر سماعت رہے۔ان دونوں مقدمات میں مقدمات کے مدعیوں سے راضی نامہ کے بعد بری ہو گیا تھا۔

