لاہور:لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا۔
ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہا کہ قانونی سکالر شپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی امور میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی منصب پر خدمات انجام دینا میرے لئے اعزاز اور باعثِ فخر رہا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ میں آئین اور قانون کی بالادستی سے وابستگی کا اظہار کیا اور سینئر ساتھی ججز اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

