عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
عمرکوٹ سٹی پولیس نے زرعی یونیورسٹی کیمپس عمرکوٹ کے طلبہ کے احتجاجی کیمپ پر حملے، مارپیٹ، گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان پر ایف آئی آر درج گرفتار ملزمان میں: صدام حسین ولد رزالدین پٹھان
اکرام الدین ولد رزالدین پٹھان ضیاء الدین ولد رزالدین پٹھان نثار احمد ولد رزالدین پٹھان سکنہ ضلع کوئٹہ، حال مقیم عمرکوٹ شامل ہیں۔ تھانہ عمرکوٹ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے اور شہریوں کے امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی بھی شخص کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے


