Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یونیورسٹی کی طالبات نے گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری کے خلاف نصف شب کو نکالا مارچ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دہلی یونیورسٹی کی کئی طالبات نے گریٹر نوئیڈا میں 16 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری معاملہ پر احتجاجی مارچ نکالا ہے۔ یہ احتجاجی مارچ نصف شب کو نکالا گیا جس میں عوامی مقامات کو خواتین کے لیے زیادہ محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ دراصل گزشتہ دنوں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا گھناؤنا عمل اس بس میں انجام دیا گیا تھا، جس میں وہ سوار ہوئی تھی۔ اس واقعہ کے خلاف مارچ میں طالبات نے اپنے شدید غصے کا اظہار کیا۔

    منگل کی دیر شب طلبا تنظیم ’اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا‘ (ایس ایف آئی) کی جانب سے ’ری کلیم دی نائٹ‘ مہم کے تحت منعقد کیے گئے اس مارچ کے دوران دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) انتخابات کے پیش نظر تنظیم کے ’طالبات منشور‘ کو بھی جاری کیا گیا۔ منشور میں خواتین کی حفاظت، نمائندگی اور صنفی انصاف کو اپنے مطالبات میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ اس میں ڈی یو ایس یو انتخابات میں تمام خواتین کالجوں کو ووٹ دینے کا حق دینے اور یونین کے عہدیداروں کے عہدوں میں خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اس منشور میں طالبات کو تعلیم چھوڑنے سے روکنے کے لیے اقدامات، اسکالرشپ اور فیلوشپ تک زیادہ رسائی، صنفی حساس نصاب اور دہلی یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں باقاعدگی سے آزادانہ حفاظتی آڈٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی طلبا تنظیم نے مضبوط ہنگامی امدادی نظام، کیمپس میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور اخلاقی نگرانی اور صنفی بنیاد پر ہراسانی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

    مظاہرین طالبات نے مارچ کے دوران واضح لفظوں میں کہا کہ خواتین کی حفاظت ان کی آزادی کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے اور ان پابندیوں کی مخالفت کی جن کے تحت طالبات کو اندھیرا ہونے کے بعد گھروں کے اندر رہنے کو کہا جاتا ہے۔ طالبات نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور ریاست کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ خواتین آزادانہ طور پر اور بغیر کسی خوف کے تعلیم حاصل کر سکیں، سفر کر سکیں اور عوامی مقامات سے گزر سکیں۔

    Related Posts

    بار بار کیوں کانپ رہا ہمالیہ؟ گزشتہ ماہ ہمالیائی علاقے میں محسوس کیے گئے زلزلہ کے 130 سے زائد جھٹکے

    آسٹریلوی خاتون نے شارک کو مکے مارمارکراپنی جان بچالی

    نیپال میں سیلاب : ملبے تلے دبے بینک سے 50 کروڑ کا سونا اور نقدی محفوظ،شہری نے سونا رسید کی مدد سے مالک تک پہنچا دیا

    مقبول خبریں

    بار بار کیوں کانپ رہا ہمالیہ؟ گزشتہ ماہ ہمالیائی علاقے میں محسوس کیے گئے زلزلہ کے 130 سے زائد جھٹکے

    آسٹریلوی خاتون نے شارک کو مکے مارمارکراپنی جان بچالی

    نیپال میں سیلاب : ملبے تلے دبے بینک سے 50 کروڑ کا سونا اور نقدی محفوظ،شہری نے سونا رسید کی مدد سے مالک تک پہنچا دیا

    محسن نقوی سینئر کھلاڑیوں سے مایوس، مزید سخت فیصلوں پر مشاورت

    یونیورسٹی کی طالبات نے گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری کے خلاف نصف شب کو نکالا مارچ

    بلاگ

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.