مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل ہالا کے قریب ساندھان نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار اور مسافر وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اسپتال کا عملہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگیا،جبکہ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے وین میں پھنسے زخمی مسافروں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔۔ذرائع کے مطابق مسافر وین کراچی سے ٹھری میرواہ کی جانب جا رہی تھی کہ ساندھان نیشنل ہائی وے کے مقام پر تیز رفتار کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں وین سوار محمد جمن بلوچ، منظور خاصخیلی، محمد ایوب اور صالح سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔حادثے میں شدید زخمی ہونے والے چار افراد کو مزید طبی امداد کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر چھ زخمیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آنے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا گیا۔دوسری جانب کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کار سے مبینہ طور پر شراب بھی برآمد ہوئی ہے، جس کی مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔

