Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

      آرٹیمیس ٹو کے خلابازوں کیلئے امریکا کا سب سے بڑا اعزاز: صدر صدر ٹرمپ کا نئی خلائی اکیڈمی بنانے کا اعلان

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جیلوں میں قیدیوں کی صحت اور علاج معالجے کے نظام میں اصلاحات کی جانب اہم پیش رفت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور انورزیب خان سے


     
    گڈ گورننس روڈ میپ  کے تحت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کی صحت اور علاج معالجے کے نظام میں اصلاحات کی جانب اہم پیش رفت انسپکٹوریٹ جنرل آف پرزنز خیبر پختونخوا میں انسپکٹر جنرل آف پرزنز، جناب ریحان گل خٹک کے زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو جدید اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم فیصلوں اور اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محترمہ نیلم سلطانہ خٹک، ڈی آئی جی فائنانس اینڈ پلاننگ جناب حشمت اللہ خان، ڈی آئی جیز پشاور اور مردان ریجنز، سپرنٹنڈنٹس سنٹرل جیل پشاور، مردان اور ہری پور، میڈیکل آفیسر مردان، سینیئر میڈیکل آفیسر ہری پور، پولیس سروسز ہسپتال کی ٹیکنیکل ٹیم سمیت انسپکٹوریٹ جنرل جیل خانہ جات کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اور نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران جیلوں میں قیدیوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور ماہر ڈاکٹروں سے بروقت رابطے کے لیے پولیس سروسز ہسپتال اور ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک کے قیام پر تفصیلی غور کیا گیا۔
    ٹیلی میڈیسن کے اس جدید نظام کے ذریعے قیدیوں کو جیل کے اندر ہی ماہر ڈاکٹروں سے طبی مشاورت اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جس سے مریض قیدیوں کو بروقت تشخیص، مشاورت اور بہتر علاج کی سہولت میسر آئے گی۔
    اجلاس میں 21 اگست 2026ء کو تشکیل دی گئی ٹیکنیکل اور پروکیورمنٹ کمیٹیوں کے Terms of Reference (TORs) کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاکہ منصوبے پر شفاف، مؤثر اور مربوط انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
    انسپکٹر جنرل آف پرزنز ریحان گل خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت جیلوں میں اصلاحات کا بنیادی مقصد قیدیوں کو بنیادی انسانی ضروریات اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور علاج معالجے کی سہولیات قیدیوں کے بنیادی حقوق میں شامل ہیں اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے ان سہولیات کو مزید مؤثر اور قابلِ رسائی بنایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک کے قیام سے بالخصوص سنٹرل جیل پشاور، سنٹرل جیل مردان اور سنٹرل جیل ہری پور میں قیدیوں کو ماہر ڈاکٹروں تک بہتر اور بروقت رسائی حاصل ہوگی، جس سے علاج معالجے کے نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ جیلوں کے طبی بنیادی ڈھانچے کو بھی مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔
    یہ اقدام خیبر پختونخوا کے جیل اصلاحات کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جو قیدیوں کے لیے معیاری طبی سہولیات، بروقت علاج اور صحت کی خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
    اجلاس کے اختتام پر انسپکٹر جنرل آف پرزنز خیبر پختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے تمام متعلقہ افسران اور حکام پر زور دیا کہ وہ حکومتِ خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس روڈ میپ  کے تحت شروع کیے گئے اس اہم اور انقلابی قدم کو بھرپور ذمہ داری، مربوط حکمتِ عملی اور مؤثر انداز میں کامیابی سے نافذ کریں۔

    Related Posts

    صحافی ریاض احمد راجپوت کی عیادت، صحافتی برادری کی جانب سے جلد صحتیابی کی دعا

    اکیس سالہ نرس کا مبینہ ریپ کے بعد ق ت ل، ملزم گرفتار

    پٹاخہ گودام میں زوردار دھماکہ، کئی مکانات منہدم، 7 افراد جاں بحق

    مقبول خبریں

    اکیس سالہ نرس کا مبینہ ریپ کے بعد ق ت ل، ملزم گرفتار

    پٹاخہ گودام میں زوردار دھماکہ، کئی مکانات منہدم، 7 افراد جاں بحق

       چھاپہ، پاسپورٹ آفس قصور سیل، 11 افراد حراست میں، اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع

    مکہ ڈیفنس الائنس کا پہلا سیکرٹری جنرل پاکستان سے، ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا، ترک وزیر خارجہ

    دو ٹک ٹاکر بہنوں کا فالوورز پر جھگڑا، ایک  نے دوسری کو مار دیا ، قاتلہ گرفتار

    بلاگ

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.