سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )
سکھر۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ ریاض حسین لغاری اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر نادر شہزاد خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ پی سی بوائز اسکول بیراج کالونی سکھر میں ایک روزہ فائیر سیفٹی ایس او پیز اور پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔یہ اہم تربیتی پروگرام انچارج آفیسر سول ڈیفنس سکھر میاں جہانگیر عباسی، ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان، پوسٹ وارڈن شیخ عدنان اور انچارج آفیسر میڈیا ریاض صدیقی کی زیر سرپرستی منعقد ہوا، گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن سکھر کے پرنسپل عبالغنی سومرو کی ہدایت پر اس تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان نے فائیر سیفٹی ایس او پیز، آگ پر فوری قابو پانے کے عملی طریقوں اور ناگہانی آفت کی صورت میں جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا۔ بعد ازاں، انہوں نے سول ڈیفنس کی ٹیم کے ہمراہ طلبہ اور اساتذہ کو فائیر فائٹنگ آلات کے استعمال اور ایمرجنسی انخلاء کی عملی تربیت بھی کروائی ۔ اختتام پر اسکول انتظامیہ ہیڈ ماسٹر غلام اکبر ابڑو نے سول ڈیفنس سکھر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کی عملی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے بچوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

